Love Shayari Sad Shayari Romantic Shayari Attitude Shayari

John Elia Shayari - 2 Line Shayari

Welcome to Urdu Shayari! Here you can read and copy all types of Urdu poetry. In terms of lines, you can read two lines, four lines and Urdu Ghazal here. Apart from this, you can also read poetry by poets.

....جو بھی ہو تم پہ معترض اس کو یہی جواب دو
....آپ بہت شریف ہیں آپ نے کیا نہیں کیا

Added By: Sobia Naz

....میرے سب طنز بےاثر ہی رہے
....تم بہت دور جاچکی ہو کیا

Added By: Sobia Naz

....ہم نے جانا تو ہم نے یہ جانا
....جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے

Added By: Sobia Naz

....شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
...لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں

Added By: Sobia Naz

....تو مجھ کو مجھ سے روک رہا ہے کمال ہے
....منظر تو رک کے دیکھ لوں اپنے زوال کا

Added By: Sobia Naz

تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
.....کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو

Added By: Sobia Naz

جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرا
.....یاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے

Added By: Sobia Naz

سر میں تکمیل کا تھا اک سودا
ذات میں اپنی تھا ادھورا میں
کیا کہوں تم سے کتنا نادم ہوں
. . . .. تم سے مل کر ہوا نہ پورا میں

Added By: Sobia Naz

...پل قیامت کے سود خوار ہیں جون
.....یہ ابد کی کمائی کرتے ہیں

Added By: Sobia Naz

تو کبھی سوچنا بھی مت تو نے گنوا دیا مجھے
....مجھ کو مرے خیال کی موج بہا کے لے گئی

Added By: Sobia Naz

...وہی  دیوار   ہے  اپنی وہی   در ہے در  پیش 
..کیسے ٹھیروں میں یہاں پھر وہی گھر ہے درپیش

Added By: Sobia Naz

میں کیا بتاؤں کسی بے وفا کی مجبوری 
.....کبھی خیال جو آیا تو آنکھ بھر آئ

Added By: Sobia Naz

....آ بسے ہیں تیرے دیار سے دور 
....رہنے والے تو ہم وہیں کے ہیں

Added By: Sobia Naz

جز گماں اور تھا ہی کیا میرا
---فقط اک میرا نام تھا میرا

Added By: Sobia Naz

دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا
---خود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیا

Added By: Sobia Naz

حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئی
---شوق میں کچھ نہیں گیا شوق کی زندگی گئی

Added By: Sobia Naz

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
---بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

Added By: Sobia Naz

بے قراری سی بے قراری ہے
---وصل ہے اور فراق طاری ہے

Added By: Sobia Naz

آدمی وقت پر گیا ہوگا
---وقت پہلے گزر گیا ہوگا

Added By: Sobia Naz

کچھ کہوں، کچھ سنوں، ذرا ٹھہرو
----ابھی زندوں میں ہوں، ذرا ٹھہرو

Added By: Sobia Naz

اب کسی سے مرا حساب نہیں
---میری آنکھوں میں کوئی خواب نہیں

Added By: Sobia Naz

جاؤ قرار بے دلاں شام بخیر شب بخیر
---صحن ہوا دھواں دھواں شام بخیر شب بخیر

Added By: Sobia Naz

نہ پوچھ اس کی جو اپنے اندر چھپا
---غنیمت کہ میں اپنے باہر چھپا

Added By: Sobia Naz

عمر گزرے گی امتحان میں کیا
---داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

Added By: Sobia Naz

ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیا
---میں تو اس زخم ہی کو بھول گیا

Added By: Sobia Naz

دید کی ایک آن میں کار دوام ہو گیا
---وہ بھی تمام ہو گیا میں بھی تمام ہو گیا

Added By: Sobia Naz

دل کا دیار خواب میں دور تلک گزر رہا
---پاؤں نہیں تھے درمیاں آج بڑا سفررہا

Added By: Sobia Naz

جانے کہاں گیا ہے وہ وہ جو ابھی یہاں تھا
وہ جو ابھی یہاں تھا وہ کون تھا کہاں تھا

Added By: Sobia Naz

بہت دل کو کشادہ کر لیا کیا
---زمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا

Added By: Sobia Naz

ایک سایہ مرا مسیحا تھا
---کون جانے وہ کون تھا کیا تھا

Added By: Sobia Naz

اے وصل کچھ یہاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا
---اس جسم کی میں جاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا

Added By: Sobia Naz

اب وہ گھر اک ویرانہ تھا بس ویرانہ زندہ تھا
سب آنکھیں دم توڑ چکی تھیں اور میں تنہا زندہ تھا

Added By: Sobia Naz

ﻣﺮﻣﭩﺎ ﮨﻮﮞ ﺧﯿﺎﻝ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ
---ﻭﺟﺪ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺣﺎﻝ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ

Added By: Sobia Naz

اُس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیں
---ہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں

Added By: Sobia Naz

خود سے مایوس ہو کے بیٹھا ہوں
---آج ہر شخص مر گیا ہوگا

Added By: Sobia Naz

مدتوں بعد گھر گیا تھا میں
---جاتے ہی میں وہاں سے ڈر آیا

Added By: Sobia Naz

تجھ کو بھولا نہیں وہ شخص کہ جو
---تیری بانہوں میں بھی اکیلا تھا

Added By: Sobia Naz

تو دل شکن ہے پر یارو
---عقل سچی تھی عشق جھوٹا تھا

Added By: Sobia Naz

چڑھتے چڑھتے کسی پہاڑی پر
---اب وہ کروٹ بدل رہی ہوگی

Added By: Sobia Naz

کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں
---کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے

Added By: Sobia Naz

Page 1 of 3